کراچی ……پاکستان میں ٹرکوں پر بنے نقش و نگار، ٹرک آرٹ کے نام سے دنیا بھر میں مقبول ہورہے ہیں ۔
آئی ایم کراچی مہم کے تحت اب یہی گل بوٹے شہر کی دیواروں، پلوں اور دیگر عوامی مقامات پر بنائے جارہے ہیں تاکہ دیدہ زیبی میں اضافہ ہوسکے۔شہر قائد میں آئی ایم کراچی مہم جاری ہے،دنیا کا مقبول ترین ٹرک آرٹ کارساز فلائی اوور کی دیواروں اور پلرزکو خوبصورت بنانے میں استعمال کیا جارہا ہے۔دنیا بھر میں ٹرک آرٹ کی مقبولیت میں پھول پتی نامی تنظیم کا بھی اہم کردار ہے، جس کے ڈائریکٹر علی سلمان کا کہنا ہےکہ شہر کی دیواروں کوخوبصورت بنانے کا کام روزانہ کی بنیادپر جاری رہے گا۔فلائی اوور پر پینٹنگ کرنے والے آرٹسٹ کا کہناہےکہ ہر شخص اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے تو شہر کا کونا کونا صاف ستھرا اور ماحول دوست بن سکتا ہے۔