جدہ (بیورو رپورٹ) سچ لکھنے کی سزا، قبضہ مافیا کے خلاف خبروں کی اشاعت پر سینئر صحافی اغواء، شدید تشدد کرنے کے بعد سپر ہائی وے پر پھینک دیا، مقدمہ درج ،بچوں کے اسکول آنے جانے کے اوقات کار لکھ کر گھر بھجوا دیئے دوبارہ خبریں لگانے پر بیوی بچوں سمیت اغواء کے بعد قتل کی دھمکیاں، پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے سینئر صحافی ندیم ابراہیم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج، صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں۔
سینئر صحافی ندیم ابراہیم کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج کرکے قبضہ مافیا کے خلاف فوری طو ر پر کارروائی کی جائے ورنہ بیرون ممالک سمیت ملک بھر میں احتجاج کریں گے ، جرنلسٹ فاونڈیشن تفصیل کے مطابق قبضہ مافیا کو بے نقاب کرنے پر کراچی پولیس اور قبضہ مافیا متحرک ہو گئے ،کراچی میں مقیم سینئر صحافی ندیم ابراہیم کو بیوی بچوں سمیت اغوا کے بعد قتل کرنے کی دھمکیاں ، قبضہ مافیا نے بچوں کی اسکول آنے جانے کی ٹائمنگ لکھ کر رقعہ گھر بجھوا دیا۔
جبکہ کراچی پولیس سے مبینہ ملی بھگت کر کے مختلف تھانوں میں بدنام زمانہ پولیس ٹاوٹ ساجد لشاری اور عظمی خان کی مدیت میں مقدمات درج کر ا دیئے،جبکہ دو ماہ قبل قبضہ مافیا نے صحافی ندیم ابراہیم کو دوران ڈیوٹی اغوا ء کر کے چھے روز شدید تشدد کرنے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں سپر ہائی وے پر پھینک دیا تھا جس کا مقدمہ کراچی کے تھا نہ سر سید میں درج کر لیا گیا ،صحافی کی جانب سے دوبارہ معاملہ اخبارات میں اٹھانے پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروانے کے علاوہ بیوی بچوں سمیت غواء کر کے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،جبکہ بار بار اپیل کے باوجود سائیں سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
جنرل سیکرٹری جرنلسٹ فاونڈیشن (سعودی عرب) احمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان لینڈ مافیا کی جانب سے سینئر صحافی کو اوچھے ہتھکنڈوں سے حراساں کرنے اور جھوٹے مقدمات بنانے کی شدید مذمت کی،انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اس طرح اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے صحافیوں کو سچ لکھنے سے نہیں روکا جا سکتا،انہوں نے سندھ حکومت سے صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر سینئر صحافی ندیم ابراہیم کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات خارج کرکے قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
13-01-2016