counter easy hit

ٹرمپ انتظامیہ کا اخوان المسلمین کو دہشتگرد قرار دینے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ نے مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔

Trump administration consider to declare as terrorist to Ikhwan ul muslimeen

Trump administration consider to declare as terrorist to Ikhwan ul muslimeen

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے قریبی ذرائع نےانکشاف کیا ہےکہ نئی ٹرمپ انتظامیہ مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کو امریکی وزارت خارجہ اور خزانہ کی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پرغور کررہی ہے۔ذرائع کےمطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین اور ان کی ٹیم اخوان المسلمین کو کالعدم تنظیم قرار دینے کےحق میں ہے، مگر تاحال یہ واضح نہیں کہ اخوان المسلمین کوکب کالعدم قرار دیاجائے گا اورکیا واقعی امریکی حکومت ایسا کرنےجارہی ہے یا نہیں؟ کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں خطے کے دیگر ممالک خاص طور پر ترکی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website