نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے عالمی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطے شروع کردیے ہیں ۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے انتخابات میں کامیابی کے بعد سے اب تک 30 ممالک کے رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ان رہنمائوں میں چینی صدر شی جن پنگ ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ،سعودی فرماں روا، ترک صدر طیب اردوان اور میکسیکو کے صدر بھی شامل ہیں ۔