counter easy hit

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائے

Trump boost trade with Pakistan against terrorism

Trump boost trade with Pakistan against terrorism

پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ بے روزگاری کے خاتمے کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے۔

کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ہزاروں اقسام کی اشیاءکسٹم کے خصوصی ریٹس پر منگوائی جاتی ہیں۔ ان اشیاء میں پاکستان سے خریدی جانے والی ہوم ٹیکسٹائل اور میڈاپس اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات شامل نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس طرف توجہ دے تو پاکستانی برآمدات بڑھیں گی جس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین حکمت عملی ہوگی۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس جانب نظر ہوگی اور وہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی اپنی پالیسیوں سے مدد کریں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website