آکلینڈ: امریکی صدر ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے ۔ ویتنام میں ہونے والے ایپک اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سمجھتے رہے۔
امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے اور اس بار ایسا نیوزی لینڈ میں ہوا جہاں خبریں پھیل گئی ہیں کہ ایک ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو کینیڈا کے وزیر اعظم کی اہلیہ سمجھتے رہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہاہے کہ ان کو پچھتاوا ہے کہ انہوں نے کیوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا قصہ اپنے دوستوں کو سنایا ۔ واضح رہے کہ آرڈرن کی ملاقات ٹرمپ کے ساتھ ویتنام میں اجلاس میں ہوئی تھی۔ ایک مقامی کامیڈین نے صحافیوں کو بتایا کہ آرڈرن کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر کافی دیر تک ان کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے۔