counter easy hit

ٹرمپ نے قطر کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دے دیا

ٹرمپ نے قطر کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دے دیا

امریکی صدر نے قطر کو دہشت گردوں کا پرانا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے ۔ادھرترک صدر نے کہتے ہیں ان کے علم میں نہیں کہ قطر نے کبھی دہشت گرد تنظیموں کی مدد کی ہو جبکہ Trump, declared, Qatar, terrorist, facilitatorسعودی عرب نے تمام ہوٹلوں اورفرنیشڈ اپارٹمنٹ میں قطری نیوز چینل پر پابندی لگا دیوائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کو دہشت گردوں کا پرانا سہولت کار قرار دیتے ہوئے قطر اور اس کے ہمسایہ ملک پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف مزید اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کو دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم کرنا ہوگی ۔اس سے قبل ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے حال ہی میں ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت ختم کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ قطر کی ناکہ بندی میں نرمی کریں کیونکہ اس کے نتیجے میں نہ صرف ملک میں خوراک کی کمی اور انسانی بحران پیدا ہورہا ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہےامریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ کا کہنا تھا کہ قطر کو دہشتگردوں کی معاونت اور اس حوالے سے پائی جانے والی تشویش کا اعتراف کرنا ہوگا اور متحدہ عرب امارات قطر کے معاملے پر امریکا کے ساتھ ہے ۔دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ ان کے علم میں نہیں کہ قطر نے کبھی دہشت گرد تنظیموں کی مدد کی ہو ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قطر کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جائے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website