سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بعد ٹرمپ کو سخت تنقید کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود صدر ٹرمپ اپنے موقف پر ڈٹے رہتے نظر آتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے پیغام میں ایک بار پھر اپنے اقدام کا دفاع کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو اس وقت مضبوط سرحدوں اور سخت جانچ پڑتال کی ضرورت ہے ۔ اپنے ایک اور پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عیسائیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہم اس بربریت کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پابندی کو مسلمانوں پر پابندی کہنا مناسب نہیں ہے۔