اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی نواز شریف کو پاناما لیکس معاملے میں نہیں بچاسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نواز شریف کی امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کی گئی ٹیلفونک گفتگو پر عمران خان نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی نوازشریف سے بات چیت اچھی خبر ہے لیکن بری خبریہ ہے ٹرمپ سے گفتگو نوازشریف کوپانامااسکینڈل سے نہیں بچاسکے گی۔