شکریہ پاک فوج، آئی ایس ٓائی ، مغویوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کا مثبت لمحہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتون سمیت 5 غیر ملکیوں مغویوں کی بازیابی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کے آپریشن میں امریکی خاتون سمیت 5 افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہی تھی جس کے بعد مغویوں کی بازیابی کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے 5 غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا، آئی ایس پی آر
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کا تعاون اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ خطے میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی امریکی خواہش کا احترام کررہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم دیگر مغویوں کی بازیابی اور مستقبل کے مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے بھی اسی طرح کا تعاون اور ٹیم ورک دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔
خیال رہے کہ پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرایا جس میں ایک کینیڈین اس کی امریکی بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔
adv: