counter easy hit

ٹرمپ نے خود کو دیانت دار شخص قرار دے دیا

Trump has declared himself as a trustworthy person

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اپنے منہ میاں مٹھو، ٹرمپ نے خود کو دیانت دار شخص قرار دے دیا۔ کہتے ہیں انہیں سچ پسند ہے اور روس کے ساتھ کوئی الجھن نہیں ہے، امریکی ٹی وی کو ایکسکلیوزو انٹرویو میں ٹرمپ کھلی کھلی باتیں کرتے رہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے منہ میاں مٹھو بن بیٹھے۔ صحافی کے سوالوں کے جواب میں خود کو بڑا دیانت دار قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا ” کیونکہ یہ سچ نہیں ہے اور میں سچ پسند کرتا ہوں، درحقیقت میں بہت دیانت دار شخص ہوں”۔ روس سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے ساتھ کوئی الجھن نہیں ہے، صدر ٹرمپ نے روس کی امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق رپورٹ پر کہا کہ انہوں نے ربورٹ ملر رپورٹ کا ایک ایک صفحہ پڑھا ہے انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ رپورٹ میں بھی یہی ثابت ہوا ہے کہ انتخابات میں روس کی مداخلت نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے صحافی کو رپورٹ پڑھنے کی تلقین بھی کر دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website