روس کے پاس ٹرمپ کوکٹھ پتلی کی طرح نچانےکےلیے سنسنی خیزذاتی معلومات کا ڈوزئیر ہے۔ غیر مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات اور صحا فیوں کے سوال پر ٹرمپ برہم ہو گئے ۔ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیزنےغلط معلومات پھیلنے دیں جو شرمناک ہے ۔
بدھ کا دن امریکا میں گرما گرم تنازعات کا دن تھا، جب دنیا کی بڑی نیوز لائن سائٹس میں سے ایک ’’بز فیڈ‘‘ نے ایک غیر مصدقہ انٹیلی جنس ڈوزیئر جاری کیا جس کے مطابق روس کے پاس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس سنسنی خیز اور گرما گرم معلومات کا ایک ایسا خزانہ ہے جس کے تحت وہ ٹرمپ کو بلیک میل اور کٹھ پتلی کی طرح نچا سکتا ہے ۔امریکی نیوز چینل سی این این نے بھی ایسے ڈوزیئر کی موجودگی کی خبر کو خوب نشر کیا۔ٹرمپ سے پریس کانفرنس کے دوران اس سے متعلق تابڑ توڑ سوالات ہوئے تو انہوں نےان اطلاعات کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ کچھ ذہنی مریضوں نے انہیں اکٹھا کیا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیزنےغلط معلومات پھیلنے دیں جو شرمناک ہے ۔ان کا غصہ اس انتہا کو پہنچا ہوا تھا کہ انہوں نے سی این این کے رپورٹر کو سوال کی اجازت دینے سے ہی انکار کردیااور کہا جواب نہیں دوں گا ،تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو۔سی این این کا کہناہے کہ انکی خبر دراصل ذرائع کی محتاط رپورٹنگ پر مبنی ہے، جو بزفیڈ کے غیر مصدقہ میمو جاری کرنے سے بالکل علیحدہ معاملہ ہے۔آن لائن نیوز سائٹ بزفیڈ نے اپنے 35 صفحات کے ڈوزیئر سے متعلق خبر کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈوزیئر ایک سابق برطانوی انٹیلی جنس اہلکار کا مرتب کردہ ہے، اور اسے نشر کرنے کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ری پبلیکن سینیٹرمک کین کا کہنا ہے کہ ڈوزیئرمجھےملاتھا،میں نےایف بی آئی ڈائریکٹرجیمزکومےکودیا،میں ڈوزیئرکےدرست ہونےیانہ ہونےکےبارےمیں رائےقائم کرنےکی پوزیشن میں نہیں تھا۔