واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کو امریکا دورے کی دعوت دے دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہوں ہیلنسکی میں پوٹن کے ساتھ ملاقات انتہائی کامیاب رہی تھی۔ ملاقات میں انہوں نے اسرائیل کے تحفظ، جوہری پھیلاؤ، سائبر حملوں، تجارت، یوکرائن اور شمالی کوریا سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ وہ پوٹن کے ساتھ دوسری ملاقات چاہتے ہیں، تاکہ پہلی ملاقات میں طے کردہ امور پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔
The Summit with Russia was a great success, except with the real enemy of the people, the Fake News Media. I look forward to our second meeting so that we can start implementing some of the many things discussed, including stopping terrorism, security for Israel, nuclear……..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 19, 2018
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلنسکی میں ہونے والی ملاقات میں امریکا اور روس کے صدور نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان دو طرفہ اور نتیجہ خیز مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن کو روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو دورہ امریکا کے لیے دعوت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
In Helsinki, @POTUS agreed to ongoing working level dialogue between the two security council staffs. President Trump asked @Ambjohnbolton to invite President Putin to Washington in the fall and those discussions are already underway.
— Sarah Sanders (@PressSec) July 19, 2018
دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے کہا ہے کہ انہیں امریکی اورروسی صدورکے درمیان ہونے والیبات چیت کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ہی ہیلسنکی میں دونوں کی ملاقات کے بعد صدرٹرمپ کو امریکا میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔