اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے امریکی شہریوں کے لیے پانچ سالہ ویزے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکہ کے کاروباری حضرات اور سیاحوں کو پانچ سالہ ویزے دینے کا اعلان کر دیا۔ نئی ویزا پالیسی وزیراعظم کے وژن برائے سیاحت اور کاروبار میں فروغ کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ۔ امریکہ بھی پاکستانیوں کو پانچ سال کی مدت کے لیے ویزے دے گا۔نئی ویزا پالیسی سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو فائدہ ہوگا۔ دوسری جانب کابینہ میں چینی شہریوں کے بزنس ویزے کو ورک ویزے میں منتقل کرنے کی منظوری بھی متوقع ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے پہلے ہی 50 ممالک کے سیاحوں اور95 ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزا آن ارائیول کا اعلان کررکھا ہے۔اپریل میں جاری کی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت 48 ممالک کےشہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کی جائے گی۔نئی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3 ماہ کا ویزا دیا جائے گا۔ان ممالک میں ایران، ملائیشیا، روس ، ترکی ، چین ،سری لنکا،آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جبکہ بھارت ، امریکا، برطانیہ اور افغانستان فہرست میں شامل نہیں۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر نرمی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔یاد رہے کہ 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی تھی۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 32
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276