امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف ایک اورجارحانہ اقدام کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔’’ انسداد پُرتشدد شدت پسندی‘‘ پروگرام کا نام بدل کر’’انسداد اسلامی شدت پسندی‘‘ رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں کیے گئے ایک اوروعدے کو پورا کرنے کےلیے’’انسداد شدت پسندی’’پروگرام کوصرف اورصرف مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نئی امریکی حکومت کو پروگرام کا نام بدل کر رکھنےسے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت پُرتشدد نظریات رکھنے والے دیگر تمام گروپوں کے بجائے اسلامی شدت پسند گروپوں کو فوکس کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں امریکا میں دہشت گردی ، بم دھماکے اورفائرنگ کرنے والے سفید فام شدت پسند گروپوں پر فوکس نہیں کیا جائے گا۔