صدارتی کرسی تک پہنچنے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن کیمپین نے انوکھا نعرہ اختیار کیا ہے۔
ٹرمپ کی مہم نے ٹی وی چینلز کے لیے ایک اشتہار تیار کیا ہے جس میں انہوں نے انڈین امریکنز کو مخاطب کرتے ہوئے نہ صرف ہندی بولی ہے بلکہ نریندر مودی کی مہم کا نعرہ بھی اپنایا ہے۔
’اب کی بار مودی سرکار‘ ۔۔۔ وہ الفاظ ہیں جنہوں نے نریندر مودی کو مئی 2014 میں جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ٹرمپ نے اپنے اشتہار میں کہا ہے ۔۔۔ ’اب کی بار ۔۔ ٹرمپ سرکار ‘۔۔
اشتہار میں انہوں نے انڈین امریکنز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا اور بھارت بہترین دوست ہوں گے۔