counter easy hit

ٹرمپ جنوبی ایشیا کیلئے فوری مندوب مقرر کریں، زرداری

سابق صدرآصف زرداری نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سےنمٹنےکاجوموقع بارک اوبامانے گنوایا،ڈونلڈٹرمپ اسےحاصل کریں اور جنوبی ایشیاکے لیےسینئرمندوب فوری مقررکریں۔

Trump quickly set envoy for South Asia, Zardari

Trump quickly set envoy for South Asia, Zardari

سابق صدرآصف زرداری نے امریکی اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کومشورہ دیا کہ خطےمیں رچرڈہالبروک جیساسفارتکاربھیجاجائے،ڈونلڈٹرمپ وہ کریں جوبارک اوبامانےنہیں کیا ۔بارک اوبامانےپاکستان کےکسی بھی چیف ایگزیکٹیوسےمناسب رابطہ نہیں رکھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف ذہنوں کی جنگ پاکستان،شام،یمن،عراق اورلیبیامیں ہاری جاچکی ہے۔سابق صدر نے ٹرمپ کےمخالفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کومستردنہ کریں،خطےپراثرات چھوڑنےکاموقع دیں،ابھی ڈونلڈٹرمپ سےمتعلق کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہے، ڈونلڈٹرمپ کی صدارت کے پہلے90روز کا تو انتظار کرلیں،90روز بعد دیکھیں گےکہ ڈونلڈٹرمپ محض باتیں کرتےہیں یاعمل بھی کرتےہیں۔ ڈونلڈٹرمپ ایسی ریاستوں میں کامیاب ہوئےجہاں ڈیموکریٹس کی شکست ناممکن تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website