counter easy hit

ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج واپس بلائیں، گلبدین حکمت یار

Trump to withdraw US troops from Afghanistan, Gulbadin Hikmat yar

Trump to withdraw US troops from Afghanistan, Gulbadin Hikmat yar

حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نےامریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے اور افغان عوام کو اندرونی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حکمت یار کی طرف سے جاری ایک خط میں انہوںنے کہا ہے کہ افغان عوام کو اپنا رہنما منتخب کرنے کے لیے ایک آزاد اور منصفانہ انتخابات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔

حکمت یار نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی اور آپریشن ملک میں عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں ۔ انہوں نے خاص طور پر افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں حالیہ آپریشن کی جانب اشارہ کیا جہاں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website