ویٹی کن……ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق دیئے گئے بیانات کی بنیاد پر انہیں غیر عیسائی کہا،پوپ فرانسس کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کی ذات پر حملہ کرنا نہیں تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ سے پوپ فرانسس کے ساتھ ان کے تنازع پر ویٹی کن کی جانب سے جواب آگیا۔ ڈونلڈٹرمپ نے میکسیکو اور امریکا کے درمیان دیوار کھڑی کرنے کا بیان دیا تھا،پوپ فرانسس نےایسی سوچ کےسبب ٹرمپ کوغیرعیسائی کہہ دیا،جس پر ڈونلڈ ٹرمپ بھڑک اٹھے اور کھری کھری سناتے ہوئے کہہ ڈالا کہ مذہبی رہنما کی جانب سے ایسا بیان آنا شرمناک ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ویٹی کن ترجمان فادر فیڈریکولمبارڈی کا بیان سامنے آیا ہے کہ پوپ فرانسس دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے پل بنانے کے حامی ہیں، ان کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کی ذات پر حملہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو دیوار کے پیچھے دھکیلنے کے بجائے ان کی مدد کرنی چاہئے۔