counter easy hit

ٹرمپ پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں تاکہ ان کی تکلیف سمجھ سکیں، ملالہ یوسف زئی

نیویارک: ملالہ یوسف زئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شامی پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرلیں تاکہ ان لوگوں کی تکالیف اور مسائل کو درست طور پر سمجھ سکیں۔

Trump visited refugee camps so that they could understand his difficulties, Malala Yousafzai

Trump visited refugee camps so that they could understand his difficulties, Malala Yousafzai

کینیڈین ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ٹرمپ کی جانب سے مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندیوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرلیں تو ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہ کریں۔ میں ان کیمپوں میں جاچکی ہوں اور ان لوگوں کو دیکھ چکی ہوں۔ انہیں (ڈونلڈ ٹرمپ کو) یہ جاننا ضروری ہے کہ پناہ گزین کیمپ میں زندگی کیسی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے امن کا عالمی سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز انہیں کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website