ڈائریکٹرسی آئی اےجان برینن نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو اپنی زبان قابو میں رکھنا ہو گی،میڈیا معلومات پرانٹیلی جنس اداروں کوموردالزام ٹھرانےکا جواز نہیں۔
امریکی ٹی وی پر انٹر ویو دیتے ہو ئے امریکی نو منتخب صدر کے بیانات پر سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے خوب بھڑاس نکالی کہتے ہیں امریکاکاصدرسوشل میڈیاپرملکی اہمیت کےاعلان نہیں کر سکتا،ٹرمپ کوزبان پر قابو کرکے یقینی بناناہوگاکہ انکےبیانات سےملکی مفادمتاثرنہ ہوں۔امریکی انٹیلی جنس اداروں کے نازی جرمنی سےٹرمپ کے موازنےپرتکلیف ہوئی،میڈیا معلومات پرانٹیلی جنس اداروں کوموردالزام ٹھرانےکا جواز نہیں۔جان برینن نےکہاکہ معاملہ صرف ڈونلڈٹرمپ کی ذات کانہیںامریکاکاہے۔ڈونلڈٹرمپ عہدےکاحلف لیں گےتوامریکاکامفاداولین ہوگا ۔ انھوں نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ روس کی اہلیت اورنیتوں سےمتعلق زیادہ نہیں جانتے لہٰذا وہ روس کوہرمعاملےمیں بری الذمہ قراردینےمیں احتیاط کریں۔