counter easy hit

ٹرمپ حکومت آنے کے بعد بھی پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہوگا، امریکا

Trump will not affect the cooperation from Pakistan after the US

Trump will not affect the cooperation from Pakistan after the US

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ  نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے آنے کے بعد بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہو گا۔

ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا اور نئی انتظامیہ اپنی پالیسیاں خود طے کرے گی لیکن امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون کر رہا ہے اور نئی امریکی انتظامیہ کے آنے کے باوجود یہ تعاون متاثر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے 400 لوگ بھی محکمہ خارجہ میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس قسم کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی امداد روک دے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website