امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومے کو جھوٹا قرار دیتےہوئے ان کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
کومے نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کسی مافیا کےسرغنہ کی طرح کام کرتےہیںجو اپنے لئے مکمل وفاداری چاہتا ہے ۔
کتاب میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو لگتا ہے ساری دنیا اس کے خلاف ہے اور جو ہر بات میں جھوٹ بولتا ہے ۔
یہ لفظ لکھنے پر امریکی صدر نےسوشل میڈیا پر اپنےردعمل میں ایف بی آئی کے سابق سربراہ کو جھوٹا اور قابل نفرت قرار دیا ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ جیمز کومے ایک خفیہ مخبر اور جھوٹے شخص کےساتھ قابل نفرت انسان ہیں،انہوں نے خفیہ معلومات ظاہر کیں ،اس لئے ان کےخلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جیمز کومے نے حلف لینے کے باوجود کانگریس کے سامنے جھوٹ بولاہے۔
جیمز کومے کو گزشتہ سال مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔