واشنگٹن: سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ٹرمپ اشتعال دلاتے ہیں اور خود بھی اپنے کنٹرول میں نہیں رہتے۔
امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ خطرناک صدر قرار دیدیا۔ سابق صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اشتعال دلاتے ہیں اور خود بھی اپنے کنٹرول میں نہیں رہتے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کل 12 اکتوبر کو ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کریں گے اور ایران کے سلسلے میں امریکا کی مستقبل کی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے۔