نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو ان کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں، صدارتی انتخابات کے دوران جیمز کومے کے کردار کے حوالے سے ڈیمو کریٹ پارٹی نے بہت زیادہ تنقید کی تھی، ہلیری کلنٹن نے بھی اپنی شکست کا ذمہ دار جیمز کومے کو قرار دیا تھا کیونکہ انہوں نے انتخابات سے کچھ دن پہلے ہلیری کی اہم ای میلز جاری کردی تھیں ۔عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہائوس میں تقریب کے دوران ٹرمپ نے ملاقات پر جیمز کومے کو گرم جوشی سے گلے لگایا تھا اور فلائنگ کس بھی کی تھی۔