امریکی ریاست ہوائی میں جج نے صدر ٹرمپ کی نئی سفری پابندی کی معطلی کو غیر معینہ مدت تک توسیع دے دی ہے۔
Trump’s new travel ban suspension for an indefinite extension
جج کے فیصلے کے مطابق سفری پابندی کے خلاف کیس چلنے تک ڈونلڈ ٹرمپ پابندی نافذ نہیں کرسکیں گے، ریاست ہوائی نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ اس سے ملک میں سیاحت اور بین الاقوامی طلبہ کی آمد کو نقصان پہنچے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی پہلی سفری پابندی کو بھی امریکی عدلیہ نے روک دیا تھا۔ نئے حکم نامے کے مطابق پناہ گزینوں پر 120 دن کی پابندی لاگو ہونا تھی جبکہ اس حکم نامے کا اطلاق 16 مارچ سے ہوا تھا۔