counter easy hit

ٹرمپ کی کامیابی: دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

Trump's success: a downturn in stock markets around the world

Trump’s success: a downturn in stock markets around the world

ٹرمپ کی کامیابی کی خبر پر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھونچال آگیا ،امریکا ، برطانیہ، جاپان ، ہانگ کانگ، کراچی اور ممبئی اسٹاک ایکس چینجزمیں شدید مندی ، ڈالر بھی گر گیا جبکہ سونے کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔

دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز کی بات کی جائے توکاروبار کے دوران جاپان کا ،نکی انڈیکس 928 پوائنٹس گر چکا ہے، ہانگ کانگ کا ھینگ سینگ 762 پوائنٹس جبکہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ بھی ٹرمپ کی جیت کی امید پرایک موقع پر 700 پوائنٹس گری تھی ۔

ہیلری کی شکست کی خبر پر ایشیائی سیشن میں ڈاومنی انڈیکس 720 پوائنٹس گر چکا ہے،ایس اینڈ پی اور نیسڈیک بھی بالترتیب 100 اور 236 پوائنٹس کمی کا شکار ہے۔

برطانوی اسٹاک انڈیکس فٹ سی 3 فیصد کم ہوچکا ہے،تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر انڈیکس ایک فیصد سے زائد کم ہوچکا ہے جبکہ یورو، پاؤنڈ اسٹرلنگ اور ین کی قدر اسی تناسب سے بڑھی ہے ، خام تیل کی قیمت 3 فیصد کم ہوچکی ہے۔

ادھرسونے کی قیمت میں 52ڈالر فی اونس اضافہ ہے، جبکہ امریکا کے دس سالہ بانڈ کا منافع 10بیسز پوائنٹس کم ہوا ہے ، یعنی بانڈ کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website