یروشلم(یس ڈیسک)اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشرفت وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی طرف سے اپنے حکومتی اتحاد کو توسیع دینے کے لیے سخت گیر موقف رکھنے والے ایوگڈور لیبرمن کو یہ عہدہ پیش کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ سابق فوجی سربراہ موشے یالون کی طرف سے جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کو بتا دیا ہے کہ حالیہ پیشرفت کے حوالے سے وہ ان پر اعتماد نہیں کرتے، اس لیے وہ حکومت اور پارلیمان دونوں سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سیاسی زندگی سے بھی الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔