لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا
کہ عمر تنویر نے مجھے ہراساں کیا، میری شہرت کو نقصان پہنچایا اور گھر کی تصویر بنائی لہذا ہراساں کرنے پر ایف آئی آر کے لئے ماڈل ٹاؤن تھانہ میں آج درخواست دوں گی۔ دوسری جانب چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر جٹ نے عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایا ہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے میرے کوآرڈینیٹر پر کرپشن کے الزامات لگائے لہذا کرپشن کے الزامات کے ثبوت فراہم کئے جائیں یا معافی مانگی جائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اور بھی مشکل بنا دی ہے جبکہ آٹے کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے جس کے باعث غریب آدمی کی پہنچ سے آٹا بھی آہستہ آہستہ دور ہو تا چلا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جب مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے صحافی نے پریس کانفرنس سے کے دوران سوال کیا کہ ” کیا آپ کا تنخواہ پر گزارا ہو جاتاہے ؟ “ تو آگے سے انہوں نے اپنی نشست سے اٹھتے ہوئے نہایت ہی دلچسپ جواب دیا اور وہاں سے چلی گئیں ۔فردوس عاشق اعوان صحافی کا سوال سن کر مسکرائیں اور کہنے لگیں کہ ” کسی کا نہیں ہوتا ، فکر نہ کرو ، یہی سننا چاہتے تھے “ ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہوگئی ہے مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چھوٹے تاجروں نے میرا بہت ساتھ دیا اعتماد نہ ہونے کے سبب پہلے چھوٹے تاجر ٹیکس کم دیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے ساتھ ہی معاشی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے۔