گلے کا خراب ہونا چڑچڑے پن کا سبب ہو سکتا۔ گلے کا یہ معاملہ خراش پڑنے سے شروع ہو کر کھانسی ہونے تک جاتا ہے۔ یہ سردی یا وائرس کے سبب ہونے والی سوجن کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ اگرچہ گلا خراب ہونے کی بہت سی ادویاء ہیں لیکن قدرتی اجزاء کی مدد سے اس تکلیف سے بآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
ایسی چند تراکیب ملاحظہ ہوں جو گلا خراب ہونے کی صورت میں راحت پہنچا سکتے ہیں
دودھ ہلدی
دودھ ہلدی خراب گلے سے نجات پانے کیلئے روایتی علاج ہے اور اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے سبب کھانسی سے بھی بچا تا ہے۔
لونگ اور شہد
اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے سبب یہ نہ صرف گلے کی خراش میں راحت بخشتا ہے بلکہ گلے کا درد بھی دور کرتا ہے اور گلے کو لاحق انفیکشن کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔
میتھی کا پانی
میتھی کے بیج اینٹی بیکٹیریل مرکبات سے بھرے ہوتے ہیں جو آپ کو گلے کی تکلیف سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
انار کے چھلکے
اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل مرکبات کے متحمل انار کے چھلکے گلے کی تکلیف میں آرام بخشتے ہیں۔