ماسکو : روسی خلائی ماہرین سال 2017کے دوران ہماری کہکشاں میں موجود بلیک ہول کی تصویر لینے کی کوشش کریں گے۔
Try to take interesting and bizarre photo
روسی میڈیا کے مطابق سال نو کے موقع پر بہت سے اداروں اورشخصیات کی جانب سے جہاں نئے عزم کا اظہارکیا جارہاہے وہیں روسی خلائی ادارے کے ماہرین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔روسی خلائی ماہرین نے کہاہے کہ وہ اس سال اپریل میں ہورائزن ٹیلی سکوپ پراجیکٹ کے ذریعے ہماری کہکشاں میں 25ہزار نوری سالوں کے فاصلے پرموجود بلیک ہول سیگیٹرئیس اے کی تصویرلینے کی کوشش کریں گے کیونکہ ابھی تک اس بلیک ہول کی تصویر کوئی بھی نہیں لے سکا ہے۔روسی ادارے نے سال کیلئے دیگر پروگراموں کا بھی اعلان کیاہے جن میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں عملہ کی تعداد کو تین سے کم کرکے دو تک محدود رکھنا بھی شامل ہے۔