کوئٹہ …..بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈراور 3شر پسند وں کو ہلاک کردیا ہےجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ترجمان ایف سی کے مطابق تربت میں ایف سی کا سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے ،اس دوران بلنگور کے مقام پرایف سی اور مسلح شر پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3شر پسند ہلاک جبکہ 2ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیںجبکہ قلات کے علاقے سوراب میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مقابلے میں مارا گیا۔ترجمان کے مطابق دو روز سے جاری سرچ آپریشن کے دوران اب تک 6شر پسند ہلاک ہوگئے ہیں ،ادھر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کےخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔