فلم کے درآمد کنندگن نے لائسنس جاری کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی لیکن حکومت کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا
لاہور: بالی ووڈسپرسٹارسلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی عیدالفطرکے موقع پرپاکستان میںنمائش نہیں ہوگی۔ذرائع سے معلو م ہواہے کہ مذکورہ فلم کے امپورٹر نے این اوسی حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی تاہم وفاقی حکومت نے فلم کواین اوسی جاری کرنے سے انکارکردیا جسکے باعث ٹیوب لائٹ عیدالفطرکے موقع پر ریلیز نہیں ہوسکے گی ۔ فلم کی نمائش نہ ہونے پر فلمسازوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا عید پربھارتی فلم کو این او سی نہ ملنے سے پاکستانی فلموں کے بزنس میں اضافہ ہوگا۔