اوسلو: ناروے میں مقیم کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال خاں آف دھنی کہتے ہیں کہ اگر دھن اور لگن سچی ہوتو کامیابی انسان کے قدم چومتی ہے۔ ہرکام کی کامیابی کے پیچھے لگاؤ، محنت اور خلوص شامل ہوتاہے اورپھر بزرگوں اور دوستوں کی دعاوؤں اور نیک تمناوؤں اورقسمت کا بھی کافی عمل دخل ہوتاہے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روزپاکستانی دانشور،محقق اور صحافی سید سبطین شاہ سے یہاں ملاقات میں کیا۔چوہدری جاوید اقبال دھنی کا تعلق گاؤں دھنی تحصیل کھاریاں سے ہے اور کم عمری ہی میں ناروے آکرآباد ہوگئے تھے۔ ان والد چوہدری مھدی خاں ان پہلے پہلے پاکستانیوں میں سے ہیں، جو بہت قبل ہی پاکستان سے ناروے آگئے تھے۔
سید سبطین شاہ نے جاوید اقبال کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہ اگردل میں سچی اورپرخلوص لگن ہوتو کامیابی ضرورملتی ہے۔ انسان کو تکبر، حسد ، لالچ ، بدزبانی اور بدگمانی سے گریزکرناچاہیے کہ کیونکہ بزرگوں کے بقول، یہ انسان کو تباہ کردیتی ہیں۔ ملاقات کے دوران ناروے اور پاکستان کے حالات پر گفتگو ہوئی اور جاوید اقبال دھنی نے کہاکہ پاکستان کے حالات پر افسوس ہوتاہے اورہمیشہ یہ آرزو ہے کہ کس وقت پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے۔
انھوں نے کہاکہ ہم نے ناروے میں رہ کربہت کچھ سیکھاہے اوراسی وجہ سے یہاں مواقع ملے ہیں ۔ نارویجن پاکستانیوں نے ناروے میں بہت محنت کی ہے اوران کو ان کی محنت کا صلہ بھی ملاہے۔انھوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے وطن کو خلوص نیت سے آبادکریں اور اس سلسلے میں سمندرپارپاکستانیوں کی تجربات سے استفادہ حاصل کریں۔