counter easy hit

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہو گا

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے ، پاناما کی باز گشت سنائی دے گی، اپوزیشن کی وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق کے معاملے پر سخت احتجاج بھی متوقع ہے، وفاقی وزراء اور حکومتی جماعت کے ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

Turbulent meeting of the National Assembly begins from today

Turbulent meeting of the National Assembly begins from today

صدر مملکت نے طلب کر رکھا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 جنوری کو شام 4بجے، معمول کا یہ اجلاس پاناما کے تناظر میں ہو گا کافی ہنگامہ خیز، اپوزیشن جماعتوں نے پاناما ایشو پر وزیرا عظم کی ایوان میں تقریر کے خلاف دوسری بار تحریک استحقاق جمع کرا رکھی ہے، اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں سنایا، اسپیکر اپوزیشن کی ایک تحریک استحقاق مسترد کر چکے ہیں۔اپوزیشن رہنما ٹھانے بیٹھے ہیں کہ وہ تحریک استحقاق کی منظوری اور اس پر بحث کا مطالبہ زو ر و شور سے کریں گے، اسپیکر نے تحریک استحقاق مسترد کی تو ہو گا شدید احتجاج، حکومتی صفوں میں بھی وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ کے دفاع کی بھرپور تیاری کی گئی ہے، ن لیگ کے ارکان خصوصاً وزراء کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بدھ کی رات تک جاری نہیں کیا گیا ، ذرائع کے مطابق قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل 2016 اور سینٹرل لاء آفیسرز ترمیمی بل 2016 ایوان میں پیش کیے جائیں گے، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان شریک ہوں گے تاہم عمران خان کی شرکت کو شاہ محمود قریشی کے گرین سگنل سے مشروط کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website