ترکی میں دہشت گردی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں جیل میں قید 14 طالب علموں کو رہا کردیا گیا۔
ترکی کی عدالت میں دہشت گردی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام سے متعلق کیس کی پہلی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت جج نے جیل میں قید 10 مردوں او4 خواتین کو چھوڑنے کے احکامات دیئے۔
کیس کے دیگر 8ملزمان پہلے ہی رہائی پاچکے ہیں ،تاہم 22 طالب علموں پر اب بھی الزام عائد ہیں اورانہیں کچھ پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے، الزامات ثابت ہونے پرملزمان کو 5 سال تک جیل کی قید ہوسکتی ہے۔