معظم بیگ نے دل سے کہہ دو کا سکرپٹ مکمل کرکے منصوبے کو آخری شکل دے دی
کراچی(یس اُردو) ترکی اور مڈل ایسٹ کے فنکار پہلی بار پاکستانی فلم میں یکجا ہونگے ۔ بھارتی فلم انڈسٹری سے میوزک اور سکرپٹ کے شعبوں میں اشتراک کیا جائے گا جس کی تیاریوں کیلئے مرتضیٰ چودھری بطور ہدایتکار فلمی میدان میں سرگرم ہوگئے ہیں۔ راک سٹار معظم بیگ نے نئی فلم دل سے کہہ دو کا سکرپٹ مکمل کرکے پاکستانی فلم بنانے کے منصوبے کو آخری شکل دے دی ہے ۔ ہدایتکار مرتضیٰ چودھری کا کہنا ہے کہ رومانس و ڈرامائی فلم کو انٹر نیشنل پروفیشنل ٹیم کے ساتھ بنارہا ہوں جس میں ترکی ، پاکستان اور مڈل ایسٹ کے فنکار پہلی بار ایک ساتھ کام کریں گے ، فلم میں پاکستانی ثقافتی اقدار کو اجاگر کیا جائے گا۔ ترکی کے فنکاروں نے فلم سائن کرلی ہے ، دو لڑکے پاکستانی ہوں گے ،جن کی تلاش جاری ہے جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری سے سکرپٹ رائٹر اور فلم کے سائونڈ ٹریک کیلئے میوزک ڈائریکٹر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔