counter easy hit

ترکی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلباء و طالبات کو سکالر شپ کا اعلان

اسلام آباد: ترکی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلباء و طالبات کو اپنے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔ سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے تمام اخراجات حکومت ترکی برداشت کرے گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے حکام کے مطابق سکالرشپ انڈر گریجوایٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لئے ہے۔ سکالرشپ کے لئے 20 فروری تک درخواست دی جا سکتی ہے۔ ترکی سکالرشپ ایک حکومتی فنڈڈ پروگرام ہے جو کہ دنیا بھر کے طلباء و طالبات کو ترکی کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ترکی سکالرشپ کا مقصد ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ فن لینڈ ایک چھوٹا سا ملک ہے جسکی آبادی 55 لاکھ اور رقبہ 3 لاکھ 39 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ بالفاظ دیگر فن لینڈ بلحاظ رقبہ صوبہ بلو چستان کے برابر ملک ہے۔مگر اسکے باوجود بھی فن لینڈ دنیا کے امیر ممالک میں سے ایک ہے جسکی فی کس آمدنی 75ہزار ڈالر ہے جو دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔ فن لینڈ کا شمار دنیا کے بہترین تین ممالک میں ہوتا ہے۔ فن لینڈ اچھی حکمرانی کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے اور کم ترین کرپشن کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ اگر ہم فن لینڈکی ان تمام خوبیوں کا تجزیہ کریں تو یہ فن لینڈ کے بہترین نظام تعلیم کے باعث ہیں۔فن لینڈ کے ایک سکالر اور مفکر کہتے ہیں کہ فن لینڈ کے عام لوگ ہمیشہ تعلیم پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ دنیا میں ان کی کامیابی کا راز ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ ہمارے پاس وسائل کم ہیں ایک چھوٹے ملک کے ناطے ہم انسانی وسائل میں دوسرے ممالک کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے۔ہمارے پاس نہ تو تیل اور نہ دوسرے قدرتی وسائل ہیں۔ مگر ہمارے پاس ذہن ، عقل ، شعور اور دانائی ہے جسکو ہم تعلیم کے ذریعے پیدا کرتے ہیں۔ اگر ہم غور کریں تو فن لینڈ دنیا میں بہترین نظام تعلیم کی وجہ سے پہلے نمبر پر ہے۔دوسرے نمبر سوئٹزر لینڈ اور تیسرے نمبر پر سنگا پور ہے جبکہ امریکہ 20 ویں نمبر پر ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ سال 2020 میں فن لینڈدنیا میں وہ واحد ملک ہوگا جہاں کوئی مضمون نہیں پڑھایا جائے گا۔ فن لینڈ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر اساتذہ کرام کی عزت اور تکریم، انجینئر، ڈاکٹرزاور زندگی کے دوسرے شعبوں سے وابستہ افراد سے زیادہ کی جاتی ہے۔اگر فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم کو کسی فنکشن میں پتہ چلے کہ اُنکے قریب کسی سکول ، کالج اور یونیورسٹی کا استاد ہے تو اس کی عزت کی جاتی ہے۔فن لینڈ تعلیمی لحا ظ سے دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کسی بچے کی تعلیم 7 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد شروع کی جاتی ہے۔