استنبول ……ترکی میں فٹ بال میچ کے بعدروسی فٹبالر نے ترکوں کو غصہ دلا دیا،کھلاڑی نےشرٹ اُتار کر دوسری شرٹ دکھا دی جس پر صدر پوٹن کی تصویر بنی تھی۔
استنبول میں فٹبال میچ کے بعد روسی فٹبالرکی قابل اعتراض اسے حرکت مہنگی پڑ سکتی ہے۔کھلاڑی نےشرٹ اُتار کر دوسری شرٹ دکھا ئی جس پر صدر پوٹن کی نیوی کی ٹوپی والی تصویر بنی ہوئی تھی اور اُس کے ساتھ سب سے مہذب صدر بھی تحریر تھا۔کھلاڑی نے اپنے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ قمیص پر ہر وہ بات تحریر تھی جو وہ کہنا چاہتا ہے۔اِس واقعے کے بعد روسی کھلاڑی کو ممکنہ طور پر سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کیونکہ یورپی فٹبال گورننگ باڈی میچ کے دوران سیاسی بیانات کی اجازت نہیں دیتی۔