دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کے الزام پر ترکی نے 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین برطرف کر دیئے۔ میڈیا کے پندرہ ادارے بھی بند کر دیئے گئے۔
انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک حکومت نے مزید دس ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ ان لوگوں پر فتح اللہ گولن اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام ہیں ۔ برطرف ملازمین میں اساتذہ، ہیلتھ ورکر اور سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ ترکی نے کرد باغیوں کے حامی میڈیا کے پندرہ ادارے بھی بند کر دیئے ہیں۔