ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ترکی کی طرف سے ملک بدر کیے گئے چار پاکستانی ترکی سے آنے والی پرواز کے ذریعہ بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچا دیا گیا تاہم ائیرپورٹ حکام نے ان پاکستانیوں کو جہاز سے باہر آنے سے روک دیا
اسلام آباد (یس اُردو) ترکی نے غیرقانونی طور پر آنے والے چار پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا ، ائیرپورٹ حکام نے جہاز سے اترنے سے روک دیا ، امیگریشن حکام کی طرف سے دستاویزات کی تصدیق کے بعد سب کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالہ کردیا گیا ۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ترکی کی طرف سے ملک بدر کیے گئے چارپاکستانی ترکی سے آنے والی پرواز کے ذریعہ بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچا دیا گیا تاہم ائیرپورٹ حکام نے ان پاکستانیوں کو جہاز سے باہر آنے سے روک دیا اور ایف آئی اے کے امیگریشن حکام کی طرف سے دتساویزات کی تصدیق کے بعد پاکستانیوں کو جہاز سے اتار کر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالہ کر دیا گیا ۔