ترکی (یس ڈیسک) ترک محکمہ شماریات نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمے کی رو سے، دوسری سہ ماہی کے دوران ترکی کی اقتصادی ترقی کی رفتار 3٫1 فیصد رہی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال رواں کی مجموعی اقتصادی کارکردگی کا تناسب 4٫8 سے کم ہو کر 4٫7 فیصد کے لگ بھگ رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ترکی کی شرح نمو کی رفتار 4 فیصد تھی جو کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 4٫7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔