counter easy hit

ترکی کا شام پر حملہ، شمالی شام میں ترک ٹینک داخل

Turkey started new armed operation in Nort Syria, Tanks entered

Turkey started new armed operation in Nort Syria, Tanks entered

دمشق(یس مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کی میڈیا کے مطابق ترکی نے اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف آپریشن کے لیے شمالی شام میں مزید ٹینک بھیجے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ترکی کے ٹینک شمالی شام میں ترکی کے سرحدی گاو¿ں کیلیس سے داخل ہوئے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ ٹینکوں کے داخلے کے بعد شام کے علاقے میں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔اس علاقے میں ترک فوج کی پیشقدمی کے بعد شہریوں کو انخلا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

میڈیا کے مطابق ٹینکوں کی معاونت ترکی کی آرٹلری کر رہی ہے جو دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے، شمالی شام میں 20 ترک ٹینک، پانچ بکتر بند گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ترک فوج کی یہ کارروائی جرابلس سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں کی جا رہی ہے۔ جرابلس میں ترکی نے پچھلے ہفتے اپنا پہلا آپریشن کیا تھا۔
ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ ترکی کے آپریشن کا مقصد دولت اسلامیہ پر مشرق اور مغرب دونوں جانب سے دباو¿ ڈالنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website