ترکی کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترکی کی اپوزیشن جماعت ری پبلک پیپلز پارٹی نے ریفرنڈم کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھادیئے۔اپوزیشن کا اعتراض ہے کہ الیکشن کمیشن نے آخری لمحات میں ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کی۔ اپوزیشن کے مطابق دارالحکومت انقرہ، استنبول اورازمیر میں صدارتی نظام کی مخالفت میں زیادہ ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی نظامِ حکومت کے انتخاب کے لیے تاریخی ریفرنڈم ہوا جس میںعوام نے صدارتی نظام کے حق میں ووٹ دیا۔
صدارتی نظام کے تحت ترک صدربجٹ، ایمرجنسی کا نفاذ اور پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر وزارتوں کو احکامات جاری کر سکیں گے۔