اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسرائیل کی فلسطین سے متعلق پالیسیاں ناقابل قبول ہیں، اگر اعلیٰ سطح پر مسائل نہ ہوتے تو ہمارے تعلقات بہت مختلف ہو سکتے تھے۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ رابطوں اور انٹیلی جنس کی سطح پر مذاکرات کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہے گا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے صدر نے جمعے کو کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انٹیلیجنس کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ ترکی اور اسرائیل کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کے باوجود دونوں ممالک نے 2018 میں سفیروں کو ملک بدر کیا تھا۔انقرہ نے مسلسل مغربی کنارے میں اسرائیل کے قبضے اور فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کی ہے۔ استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ’ہمیں اعلیٰ سطح پر لوگوں کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے۔