counter easy hit

ترکی کی حکومت نے مزید 15 ہزار سرکاری ملازمین کو بر طرف کردیا

Turkey's government has to dismiss 15 thousand employees

Turkey’s government has to dismiss 15 thousand employees

انقرہ: ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت  مزید 15 ہزار افراد کو ملازمتوں سے بر طرف کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق ترکی کی حکومت نے رواں سال جولائی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں  تقریباً 400 کے قریب اداروں کو بند کردیا ہے جب کہ سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 ہزار کے قریب افراد کو بھی برطرف کردیا گیا ہے جن میں فوج کے تقریبا 2 ہزار اہلکار اور 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری محکموں کے 5 ہزار کے قریب اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے حکومت کی جانب سے فوج، عدلیہ اور سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افرادکو نوکریوں سے برطرف یا پھر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website