انقرہ: ترک حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیخلاف آپریشن جاری رہے گا اور دہشت گردوں کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترک فضائیہ کی کارروائی میں پی کے کے نامی حکومت مخالف تنظیم سے وابستہ 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک فوجی حکام نے بتایا کہ کارروائی بیت الشباب کے علاقے میں کی گئی۔ حکام کے مطابق دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیخلاف آپریشن جاری رہے گا اور دہشت گردوں کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ ترک صدر اردوان بھی پی کے کے نامی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔