نیویارک : دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ قابل تعریف ہے۔
ملاقات میں سرتاج عزیز، طارق فاطمی، انوشہ رحمان اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اٹلی کے وزیر اعظم میتیورنزی سے ملاقات میں دونوں جانب سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔