ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے مبینہ تعلق پر محکمہ تعلیم کے پندرہ ہزار سے زائد ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔
انقرہ: (یس اُردو) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کی وزارتِ تعلیم نے 15 ہزار سے زائد ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ معطل کیے جانے والے ملازمین میں کون کون شامل ہیں۔ ادھر ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسٹوں کے 1500 سو سے زیادہ ڈینز کو مستعفی ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا تھا کہ وہ فتح اللہ گولن کے حامیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ ملازمین سے معطل کئے گئے افراد پر الزام ہے کہ ان کا تعلق امریکہ میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن سے ہے۔ ترک حکام نے فتح اللہ گولن پر الزام عائد کیا ہے کہ فوجی بغاوت کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا تہم گولن ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔