قطر اور عرب ممالک بحران خاتمے کے لیے سرگرم ترک صدر طیب اردوان نے کویتی امیر سے ملاقات کی، وہ آج کو قطر جائیں گے۔
کویتی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد سے ملاقات کی، جس میں قطر تنازع، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔ ترک صدر خلیجی بحران حل کرانے قطر بھی جارہے ہیں، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر نے 5 جون سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں۔